NEWS SECTION


سویڈن: ایک جماعت کی تمام طالبات انسانیت سوز سلوک کا نشانہ

24 جون 2014 (19:13)
سویڈن: ایک جماعت کی تمام طالبات انسانیت سوز سلوک کا نشانہسویڈن: ایک جماعت کی تمام طالبات انسانیت سوز سلوک کا نشانہ
سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) کمسن بچیوں کے جنسی اعضاءکو کاٹنے کی وحشیانہ رسم بعض افریقی ممالک میں عام پائی جاتی ہے لیکن حال ہی میں سویڈن جیسے ترقی یافتہ ملک میں یہ انکشاف ہوا کہ ایک سکول میں بچیوں کی ایک پوری جماعت ہی اس درندگی کا شکار بن چکی ہے۔ مشرقی سویڈن کے شہر نورکوپنگ میں حکام کو معلوم ہوا کہ ایک سکول کی 60 کمسن بچیوں کو اس شرمناک رسم کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، جبکہ ان میں سے 30 کے ساتھ بدترین ظلم کرتے ہوئے ان کے جنسی اعضاءکے بیرونی حصے کاٹ کر اندرونی حصوں کو سِی دیا گیا تھا۔ سویڈن نے 1999ءمیں اس رسم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے والدین کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے بچیوں کو اس رسم کیلئے مجبور کیا تو انہیں جیل جانا پڑے گا۔ لیکن بدقسمتی سے بعض افریقی والدین اس قدر جاہل اور بے رحم ہیں کہ وہ اپنی ننھی بچیوں کو اپنے آبائی وطن لے جاتے ہیں اور وہاں بے ہوشی کی دوا استعمال کئے بغیر درندہ صفت حجاموں اور دیہاتیوں کو ان کے جنسی اعضاءبلیڈ یا چاقو سے کاٹنے کی اجازت دیتے ہیں۔ افسوسناک اور شرمناک بات یہ ہے کہ یہ مجرمانہ اور مکروہ رسم افریقی مسلم ممالک میں عام پائی جاتی ہے۔

جرمنی: مسلمانوں ، یہودیوں ،عیسائیوں کے لیے مشترکہ عبادتگاہ کی تعمیر شروع

24جون 2014 (15:27)
جرمنی: مسلمانوں ، یہودیوں ،عیسائیوں کے لیے مشترکہ عبادتگاہ کی تعمیر شروع
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک نئی مذہبی پیش قدمی کے طور پر ایک چھت کے نیچے مسجد، چرچ اور سینا گوگ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برلن کا خیال ہے کہ وہ مذہبی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے کیونکہ وہاں کے مسلمانوِں، یہودیوں اور عیسائیوں نے ایک ایسا عبادت خانہ تعمیر کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں سب عبادت کرسکیں گے۔ اس عبادت خانے کو ”دی ہاﺅس آف ون“ یعنی بیت الوحدت کا نام دیا گیا ہے کیونکہ ایک ہی چھت کے نیچے وہاں بیک وقت مسجد، گرجا اور سینا گوگ (یہودیوں کی عبادت گاہ) ہوں گے اور اس کے لئے ایک فن تعمیر کا مقابلہ کرایا گیا تھا اور اس کے فاتح کا انتخاب ہوچکا ہے۔ اس فن تعمیر کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اینٹ کی عمارت ہوگی جس میں ایک مربع نما اونچا مرکزی ٹاور ہوگا اور اس سے ملحق صحن میں تینوں مذاہب کے لئے عبادت خانے ہوں گے۔ اس کی تعمیر کے لئے برلن کے قلب میں مشہور مقام پر ٹیپلاٹز کو منتخب کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر میں شامل تین مذہبی رہنماﺅں میں سے ایک ربی ٹوویابن کورین کے مطابق یہ مقام اپنے آپ میں بہت ہی اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہودیوں کے نقطہ نظر سے ایک ایسے شہر میں جہاں یہودیوں کی کلفتوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اب اسی شہر میں تین وحدانی مذاہب کا ایک مرکز قائم ہورہا ہے جنہوں نے یورپ کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ ولفریڈکوہن کے منصوبے کو اس مثالی عبادت خانے کے لئے منتخب کیا گیا، کیا سب متحد ہوکر اسے جاری رکھ سکتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ہاں ہم کرسکتے ہیں کیونکہ ہر برادری میں ایسے لوگ ہیں جو ایک ساتھ نہیں رہ سکتے اور یہی ہمارا مسئلہ ہے لیکن آپ کو کہیں نہ کہیں شروعات تو کرنی ہے اور یہی ہم کررہے ہیں۔ اس کی تعمیر میں شامل امام قادر سانسی نے کہا کہ بیت الوحدت دنیا کے ایسی علامت اور اشارہ جو یہ کہتا ہے کہ مسلمانوں کی بڑی اکثریت پر تشدد ہونے کے بجائے پرامن ہے۔ یہاں اسلام، عیسائیت اور یہودیت کے پیروکار اتحاد کی علامت کے طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

بچے کی زندگی روشن کرنے کے لئے والدین کی بے مثال قربانی

24 جون 2014 (19:11)
بچے کی زندگی روشن کرنے کے لئے والدین کی بے مثال قربانی
کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) قدرت نے والدین کے دل میں اولاد کیلئے جو محبت رکھی ہے اس کی شدت اور گہرائی کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ ملائیشیاءکے ایک جوڑے نے اپنے ننھے بچے کی آنکھوں کو روشنی دینے کیلئے اپنی آنکھیں قربان کردیں۔ ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچے خیرل منہائل کے والدین کو بتایا تھا کہ اس کی بائیں آنکھ بصارت سے محروم ہوچکی ہے جبکہ دائیں آنکھ کی بصارت بھی بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ بچے کے والدین محمد یوسف اور سیافق اعظمی نے بغیر کوئی وقت ضائع کئے اپنی ایک ایک آنکھ بچے کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ بڑی خوشی سے اپنی زندگی ایک آنکھ کے ساتھ گزار لیں گے کیونکہ ان کا بیٹا دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے قابل ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ننھے بچے کو آنکھوں کے علاوہ مرگی اور بڑھوتری متاثر ہونے کے مسائل بھی لاحق ہیں جس کی وجہ سے اسے تین مختلف ہسپتالوں میں لے جانا پڑتا ہے۔ اعظمی نے بتایا کہ کسی نیک دل شخص نے انہیں ایک پرانی کار خریدنے کیلئے رقم عطیہ کردی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنے بچے کو با آسانی تینوں ہسپتالوں میں لے جاسکتے ہیں جبکہ پہلے انہیں ہر جگہ بس پر جانا پڑتا تھا۔

جاپان میں ایٹمی تابکاری، کسانوں کا انوکھا طریقہ علاج

24 جون 2014 (21:57)
جاپان میں ایٹمی تابکاری، کسانوں کا انوکھا طریقہ علاج
ٹوکیو (نیوز ڈیسک ) ناراض چاپانی کسانوں نے احتجاج کے طور پر فوکوشیما سے بیمار گائے لا کر ٹوکیو میں وزارت زراعت آفس کے سامنے باندھ دی۔ کسانوں کے احتجاج کا مقصد چاپانی حکومت کو 3 سال قبل جوہری سانحہ کی وجہ سے جانوروں میں پھلینے والی بیماریوں کے اسباب تلاش کرنے پر زور دینا ہے۔ 2011ءمیں چاپان میں آنے والی سونامی اور زلزلہ کی وجہ سے جوہری پلانٹ سے تابکاری کا اخراج ہوا تھا، جس کی وجہ سے جانوروں میں بیماریاں پھیل گئیں اور اب تک متعدد جانور ان بیماریوں کا شکار ہوکر ہلاک ہو چکے ہیں اور کسان معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسانوں کو کہنا تھا کہ ہمارا فارم ہاﺅس جوہری پلانٹ سے 14کلومیٹر دور واقع ہے۔ فارم ہاﺅس میں تابکاری کے اخراج سے پہلے 350 موجود تھیں لیکن بعدازاں مالکان اپنے جانور لے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے جانوروں کا گوشت بھی نہیں خریدا جا رہا ہے کیوں کہ یہ تابکاری سے متاثرہ ہو چکا ہے۔ حکومت فوری طور پر تابکاری اخراج سے متاثر ہونے والے جانوروں کی بیماری کی تشخیص مکمل کرواکر مسئلہ حل کروائے۔ دوسری حکومت کا موقف ہے کہ تابکاری اخراج کے مضمرات پر قابو پانے کے لئے کم از کم ایک عشرہ درکار ہے لیکن سائنسدانوں کو کہنا ہے کہ بہت سارے مقامی رہائشی آلودگی کے باعث واپس نہیں آ سکتے۔

بند گوبھی کے حیرت انگیز فوائد

24 جون 2014 (21:52)
بند گوبھی کے حیرت انگیز فوائد
برمنگھم (بیورونیوز ) پھلوں اور سبزیوں میں موجود اجزاءمیں کئی طبی فوائد پنہاں ہوتے ہیں، جو نہ صرف مختلف بیماریوں سے حفاظت میں موثر ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ جسمانی صحت و تندرستی کے لئے بھی نہایت مفید ہیں۔ اور بند گوبھی کا شمار ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے طبی فوائد کئی موذی امراض سے حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جدید میڈیکل سائنس کے مطابق بند گوبھی میں سلفر اور مختلف ضروری وٹامنز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، جو نہ صرف بیماریوں سے بچاﺅ بلکہ جسمانی قوت کے لئے بھی نہایت سود مند ہے۔ یہاں ہم آپ کو بند گوبھی کے چند اہم ترین فوائد سے روشناس کروائیں گے۔
وزن گھٹانا: ایک کپ پکی ہوئی بند گوبھی میں 33کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس سبزی میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم جبکہ فائبر(ریشہ) کی اچھی خاصی تعداد پائی جاتی ہے، جو وزن گھٹانے کے لئے مدد گار تصور کی جاتی ہے۔
دماغی غذا: بند گوبھی میں وٹامن کے اور اینتھوکینین نامی جزو پایا جاتا ہے، جو ذہنی عمل کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ بند گوبھی اعصابی نظام کو تباہ ہونے سے بچانے کے علاوہ الزائمر کے خلاف آپ کی طاقت کو بھی بڑھا دیتی ہے۔
جلدی صحت: بندگوبھی سلفر سے بھرپور ہوتی ہے، جو چکنی جلد کو خشک اور دانوں کو ختم کرتا ہے۔ سلفر بالوں، ناخن اور جلد کی صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔
یورک ایسڈ: وٹامن سی اور سلفر کا ایک فائدہ یورک ایسڈ سے بچاﺅ بھی ہے۔
کینسر: بندگوبھی میں شامل لیوپیول، سنگرین اور سلفر جیسے اجزاءٹیومر کی نشوونما کوروک دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق چھاتی کے کینسر کا شکار خواتین کی خوراک میں خاص طور پر بند گوبھی کو شامل کرنا نہایت ضروری ہے۔
درج بالا فوائد کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بند گوبھی میں شامل مرکبات سردرد، الکوحل کے مضر اثرات، ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس، گنجا پن سے بچاﺅ اور بچوںکی نشوونما کے لئے نہایت سود مند ہے۔

صدام حسین کو سزائے موت دینے والا جج آئی ایس آئی ایس کے ہاتھوں قتل

23 جون 2014 (21:47)
صدام حسین کو سزائے موت دینے والا جج آئی ایس آئی ایس کے ہاتھوں قتل
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کو سزائے موت دینے والے جج کو شدت پسند تنظیم الدولة الاسلامی فی العراق والشام (داعش) نے اس ”جرم“ کی سزا میں مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ جج رﺅف عبدالرحمان نے 2006ءمیں صدام حسین کو سزائے موت دی تھی۔ اگرچہ جج کی ہلاکت کی خبروں کی عراقی حکومت نے تصدیق نہیں کی ہے لیکن اس کی تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔ یہ خبر پہلی دفعہ اردن کے ایک سیاستدان خلیل عطیہ کے حوالے سے سامنے آئی جنہوں نے انکشاف کیا کہ داعش نے تقریباً ایک ہفتہ پہلے رﺅف عبدالرحمان کو پکڑا اور پھر صدام حسین کی موت کا بدلہ لینے کیلئے دو دن بعد ہی اسے قتل کردیا۔ صدام حسین کے ایک پرانے ساتھی اور موجودہ بغاوت کے ایک اہم رہنما عزت ابراہیم الدوری نے بھی جج کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ صدام حسین کے خلاف عراقی قصبہ دجیل میں 148 لوگوں کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا جس میں جج عبدالرحمان نے اسے موت کی سزا دی تھی۔

ملائیشین طیارہ گمشدگی: تحقیقات کا رخ ایک بار پھر پائلٹ کی طرف

22 جون 2014 (21:29)
ملائیشین طیارہ گمشدگی: تحقیقات کا رخ ایک بار پھر پائلٹ کی طرف
کوالالمپور (نیوز ڈیسک)ملائیشین طیارے کی پر اسرار گمشدگی کو تین ماہ سے زائد عرصہ گزرچکا ہے لیکن اب تک اس کے انجام کے حوالے سے کوئی مصدقہ اطلا ع سامنے نہیں آسکی، مختلف تحقیقاتی اداروں اور غیر جانبدارماہرین کی جانب طرح طرح کے بیانات سامنے آتے رہے لیکن کوئی بھی حتمی طورپر اس طیارے کی کوئی اطلاع نہ سے سکا ۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی توجہ اب پائلٹ کی جانب مرکوز ہے اور اسے اس کہانی کا سب سے مشتبہ کردار کہا جا رہا ہے ۔ اخبار دی سنڈے ٹائمز کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جہاز کے تمام عملے کے بیک گراو¿نڈ کی مکمل چیکنگ کی ہے اور ان میں مشکوک کردار صرف جہاز کے کیپٹن ظہاری شاہ کا ہی نظر آتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ وہ عملے کا واحد شخص ہے جس نے مستقبل قریب میں کسی قسم کا سماجی یا کام کے حوالے سے کوئی بھی پروگرام نہیں بنارکھا تھا ۔ مزید یہ کہ اس کے گھر میں پائے جانے والے بناو¿ٹی جہاز (فلائٹ سیمو لیٹر ) سے ڈیلیٹ کیا جانے والا ڈیٹا بھی تحقیقاتی ٹیموں نے بازیاب کر لیا ہے ۔ اس سے یہ شک بھی درست ثابت ہوا ہے کہ پائلٹ دو دراز کے علاقوں میں جہاز اتارنے اور اڑانے کی مشق کرتا رہا ۔ ان میں چند جگہیں ساو¿تھ انڈین سمندر میں بھی ہیں ۔اس سے قبل پائلٹ کے گھر میں جاری تنازعات کی خبریں بھی اخبارات میں چھپ چکی ہیں ۔ پائلٹ ملائیشیا کے اپوزیشن رہنما کا بھی سپورٹرتھا اور فلائٹ سے چند گھنٹے قبل ہی انہیں ایک متنازعہ مقدمے میں 5سال قد کی سزا سنائی گئی ۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان تمام پہلوﺅ ں کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے اور اب ماہرین کو سب سے زیادہ شک ایک مرتبہ پھر اس پائلٹ پر ہی ہے ۔

طاہر القادری کی آمد،بینظیر ایئر پورٹ جانے والے راستے سیل کر دیئے گئے

22 جون 2014 (15:56)
طاہر القادری کی آمد،بینظیر ایئر پورٹ جانے والے راستے سیل کر دیئے گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے بینظیر ایئر پورٹ جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے ہیں ، دوسر ی جانب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری دبئی روانگی کے لیے ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پیر کی صبح ساڑھے سات بجے وفاقی دارلحکومت آمد کے پیش نظر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو ایئر پورٹ تک جانے سے روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ تمام راستے کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے ، ایئر پورٹ میں ہر قسم کی گاڑیاں لے جانے پر پابندی عا ئد کر دی گئی ہے اور انتظا میہ کے مطا بق مسافروں کے لیے شٹل سر وس چلائی جائے گی ۔ دوسری جانب پاکستا ن عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادی دبئی روانگی کے لیے ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں بورڈنگ ٹکٹ جار ی کر دیا گیا ہے ۔

حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب آج ہی آجائے گا: طاہر القادری

22 جون 2014 (14:13)
حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب آج ہی آجائے گا: طاہر القادری
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی قبر خود ہی کھود رہی ہے، اگر اس نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب آج ہی آجائے گا۔تفصیلات کے مطابق لندن سے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پرامن طریقے سے لاہور آنا چاہتا ہوں ، پھر بھی نجانے حکومت کو کس چیز سے خطرہ ہے؟۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور امن و امان خراب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، جس سے بھی رابطہ ہے میڈیا کے ذریعے ہی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد کا نشانہ بناکر اپنی قبر خود ہی کھود رہی ہے۔ ہمارے کارکن تشدد نہیں کرنا چاہتے اور اگر حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایاتو انقلاب آج ہی آجائے گا۔ مسلح افواج سے اپیل کرتا ہوں کہ حکومت کے اس اقدام کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پیر کی صبح کینیڈا سے براستہ لندن اور دبئی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

حکومت نے طاہرالقادری کا ”بندو بست“ کر لیا

22 جون 2014 (21:59)
حکومت نے طاہرالقادری کا ”بندو بست“ کر لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی پر ان کو رہائش گاہ تک بحفاظت پہنچا نے کا” بندو بست “کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے طاہر القادری کو اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور لانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور حکومت کی طرف سے ایک خصوصی ہیلی کاپٹرکابندو بست بھی کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی پر بےنظیر بھٹو ایئر پورٹ پر مسافروں کے علاوہ کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، طاہرالقادری کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور ایئر پورٹ لایا جائیگا اورعلامہ اقبال ایئر پورٹ سے پولیس کی حفاظت میں طاہر القادری کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا جائے گا ۔اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شرکاکو بریفنگ دی کہ طاہر القادری کوسکیورٹی خدشات لاحق ہیں ایسی صورت میں طاہرالقادری کو بحفاظت ان کی رہائش گاہ تک پہنچا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

آئی ایس آئی ایس کے خلاف ایک اور فوج میدان میں آگئی

22 جون 2014 (22:04)
آئی ایس آئی ایس کے خلاف ایک اور فوج میدان میں آگئی
بغداد (نیوز ڈیسک) عراق میں ISIS کی بغداد کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ اب تک عراقی فوج داعش (ISIS) کے مقابلے میں محض ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی ہے۔ تاہم ممکن ہے کہ پیش قدمی کی یہ رفتار اب قائم نہیں رہے گی کیونکہ عراق کے طاقتور ترین شیعہ رہنما ”مقتد الصدر“ بھی اپنی نجی فوج لے کر ISIS کے مقابلے میں کود پڑے ہیں۔ ”مقتد الصدر“ عراق کے انتہا پسند شیعہ رہنما ہیں اور صدامر حسین کو ہٹائے جانے کے بعد ان کے جنگجوﺅں کی فوج نے مغربی افواج کو ٹارگٹ بنالیا تھا۔ بغداد کے ایک حصے پر قبضہ کرکے اس کا نام صدامر سٹی سے تبدیل کرکے صدر سٹی رکھ دیا گیا تھا۔ شہر کے اس حصے میں عراقی اہلکاروں اور اتحادی افواج کا داخلہ ممنوع ہے۔ گزشتہ برس مقتد الصدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ نورالمالکی حکومت کی کرپشن سے دلبرداشتہ ہوکر سیاحت سے کنارہ کشی کررہا ہے۔ ساتھ ہی ہتھیار ڈالنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ لیکن اب محض دو ہفتوں میں ہزاروں افراد پر مشتمل فوج اکٹھی کرلی گئی ہے اور اس طاقت کا مظاہرہ گزشتہ روز بغداد کی سڑکوں پر کیا گیا۔ اس لشکر میں لڑاکوں سمیت خود کش بمباروں کا بھی ایک دستہ شامل تھا۔ یہ اعلان بھی کیا گیا کہ سب ہماری طاقت دیکھ لیں، حکومت ناکام ہوچکی ہے لیکن عوام خوفزدہ نہ ہوں، ہم یہ جنگ آپ کے لئے جیت کردکھائیں گے۔